Mon. Jun 17th, 2019

حملہ آور شیر کو امریکی شہری نے ہاتھوں سے مار ڈالا

واشنگٹن : امریکی ریاست کلوراڈا میں شیر کو انسان پر حملہ کرنا مہنگا پڑ گیا، شہری نے دفاع کرتے ہوئے تیندوے کو ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ہارستوتھ نامی پہاڑی علاقے میں واکنگ کرتے شخص پر پہاڑی شیر نے اچانک حملہ کردیا، شہری نے جان بچاتے ہوئے شیر کو ہی مار ڈالا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ وہ جوگنگ میں مصروفتھا کہ اس نے شور کی آواز سنی جیسے ہی پیچھے مڑا تو شیر نے حملہ کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ پہاڑی تیندوے نے میرے چہرے پر پنجے گاڑھے اور میری کلائیکو فولاد جیسے دانتوں سے بھمبھوڑنے کی پوری کوشش کی لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری اور اسے گلا گھونٹ کر مار دیا۔ اس واقعے کے بعد متاثرہ شخص زخمی حالت میں خود گاڑی چلا کر اسپتال پہنچا جہاں اسی طبی امداد فراہم کی گئی۔ وائیلڈ لائف مینیجر مارک لیزی کا کہنا ہے کہ جب کبھی ایسی صورت حال کا سامنا ہو تو لوگوں کو چاہیے کہ ہرممکن طاقت کا استعمال کریں اور دماغ سے کام لیں جس طرح اس شخص نے کیا۔ ایک جانور کے ماہر کا کہنا تھا کہ کلوراڈا میں شیروں کا انسانوں پر حملہ کوئی نہیں بات نہیں، اس سے قبل متعدد بار ایسے واقعات ہوچکے ہیں، خاص طور پر جوگنگ کرنے والے افراد اس کا نشانہ بنے۔ خیال رہے کہ پہاڑی شیر دنیا میں بلی کی نسل کا چوتھا سب سے بڑا درندہ ہے، لیکن یہ انسانوں پر شاذ و نادر ہی حملہ کرتا ہے، تاہم امریکا میں حالیہ برسوں میں اس کے انسانوں پر حملوں کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *