Mon. Jun 17th, 2019

آئی ایم ایف میں جانے سے عوام پر بوجھ نہ ہو تو پروگرام لے سکتے ہیں : حماد اظہر

اسلام آباد : وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مسلسل رابطے میں ہیں، آئی ایم ایف میں جانے سے عوام پر بوجھ نہ ہو تو پروگرام لے سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے معیشت کو سنبھالنے کے لیے اصلاحاتی قدم اُٹھائے ہیں، اگلے 5 سال ہم لوگوں کو خوشخبریاں دیتے رہیں گے۔ہماری معیشت استحکام اور ترقی کی طرف جائے گی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ن لیگ والے کہتے ہیں ہنستا بستا پاکستان چھوڑا، دودھ کی ندیاں بہہرہی تھیں، ن لیگ نے قوم کے سامنے غلط اعداد و شمار پیش کیے، انہوں نے پانچ سال پاکستان کی معیشت کو تباہ کیا، ہماری حکومت آئی تو دیوالیہ اور تباہ حال معیشت کو سنبھالا۔ جیسے جیسے معاشی صورتحال بہتر ہوگی ٹیکس بھی کم ہوں گے، حماد اظہر انہوں نے کہا کہ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے والوں کو بے نقاب کریں گے، ن لیگ کے آخری سال میں پاکستان تباہی کے دہانے پر تھا، ان کی حکومت نے پاکستان کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔ حماد اظہر نے کہا کہ ہمیں دوست ممالک سے بہت مدد ملی ہے، آئی ایم ایف سے مسلسل رابطے میں ہیں، آج بھی وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف حکام سے فون پر بات ہوئی ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ ایف بی آر کو صاف ستھرا ادارہ بنائیں گے، ایف بی آر 8 سال تک اپنے اہداف حاصل نہیں کرسکا ہے، ماضی میں کرپٹ لوگوں کا ایف بی آر میں تبادلہ کیا گیا، ایف بی آر کے لوگوں کو مختلف اداروں سے واپس لائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *