Mon. Jun 17th, 2019

معاشی بحران گیا بھاڑ میں، احسان مانی کے گھر کی تزئین و آرائش کیلئے 22 لاکھ روپے منظور

پاکستان کرکٹ بورڈ کے 73سالہ سربراہ احسان مانی کو گھر کی تزئین و آرائش کے لئے 22لاکھ روپے کی خطیر رقم پی سی بی کے خزانے سے دی جائیگی۔

اس بات کا باقاعدہ اجازت نامہ لاہور میں گورننگ بورڈ کے اجلاس کے دوران دیا گیا۔

احسان مانی نے 4 ستمبر 2018ء کو باقاعدہ اپنے عہدے کا چارج لیا تھا، چوںکہ احسان مانی 26 سال سے برطانیہ میں رہائش پذئیر ہیں، اس لئے ان کے پاس پاکستان میں کوئی گھر نہیں ہے۔

کراچی میں گزشتہ سال پریس کانفرنس میں احسان مانی نے صحافی کی جانب سے پی سی بی کی جانب سے گھر دینے کے سوال پر کہا تھا کہ وہ “ داتا دربار” میں تو رہ نہیں سکتے، لہذا پی سی بی نے رہائش کے لئے ان کو لاہور کے ایک پوش علاقے میں دو لاکھ ماہانہ پر ایک فلیٹ کرائے پر لے کر دیا ہے۔

اور اب احسان مانی کو پی سی بی کے خزانے سے اس فلیٹ کی تزئین و آرائش کے لئے 22 لاکھ روپے دینے کی باقاعدہ منظوری پی سی بی گورننگ بورڈ کے 52 ویں اجلاس میں دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *