Tue. May 21st, 2019

جہلم میں 60 لاکھ سال پرانے گھوڑے کی باقیات دریافت

جہلم:  پدری کے علاقے سے 60 لاکھ سال پرانے گھوڑے کی باقیات دریافت ہوئی ہیں۔

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ زوولوجی کی ریسرچ ٹیم نے تحقیق کے دوران یہ باقیات دریافت کیں۔ طلبہ نے بتایا کہ گھوڑوں کی دریافت شدہ کھوپڑی کا تعلق سیواہیپس نامی خاندان سے ہے۔

ریسرچ کے مطابق یہ گھوڑے مایوسین دور میں پدری میں پائے جاتے تھے اور دانتوں کے معائنہ سے پتا چلا کہ گھوڑے سخت قسم کی جنگلی گھاس کھاتے تھے۔

گھوڑے کی کھوپڑی کو مزید تحقیق کیلئے چین بھیجا جائے گا اور مزید ریسرچ میں اس نوع کے معدوم ہونے کی وجوہات کو معلوم کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *