Mon. Jun 17th, 2019

نیب شہبازشریف کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئی

لاہور : نیب نے آشیانہ ہاوٓسنگ سکیم سکینڈل میں ضمنی ریفرنس دائر کر دیا۔ ریفرنس میں شہباز شریف، احد چیمہ، فواد حسن فواد کو نامزد کیا گیا ہے۔ نیب کی جانب سے دائر کردہ ضمنی ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مارچ 2014 میں شہباز شریف نے آشیانہ اقبال پراجیکٹ کا دورہ کیا اور اکتوبر 2014 میں غیر قانونی احکامات جاری کیے۔ شہباز شریف نے غیر قانونی حکم دیتے ہوئے پی ایل ڈی سیکا بڈنگ پراسس روکنے کا حکم دیا، پی ایل ڈی سی دسمبر 2013 میں آشیانہ اقبال پراجیکٹ کو چلا رہی تھی۔ضمنی ریفرنس میں کہا گیاہے کہ شہباز شریف نے خود فیصلہ کیا کہ پراجیکٹ پبلک پارٹنرشپ ماڈل میں منتقل کر دیا جائے۔ آشیانہ اقبال ریفرنس میں شہباز شریف، فواد حسن فواد، احد خان چیمہ سمیت 13 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ ریفرنس میں شاہد شفیق، بلال قدوائی اور امتیاز حیدر بھی شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *