Thu. Jul 18th, 2019

28 سالہ دلہن نے 70 سالہ دولہے کو لوٹ لیا

سرگودھا میں دولہا کو اس کی دلہن نے لوٹ لیا ، 28 سالہ دلہن اپنے 70 سالہ دولہے کا سب کچھ لوٹ کر فرار ہوگئی ۔

دولہا کا کہنا ہے کہ ایک خاتون نے اس کا رشتہ کروایا تھا مگر اب پتا چلا کہ وہ جعل ساز تھے ۔

یہ واقعہ سرگودھا میں پیش آیا جہاں 70 سال کے دولھا کے ساتھ ہاتھ ہوگیااس کی، 28 سالہ دلہن نےاپنے ہی دولہا کو لوٹ لیا۔

دلہن دولہا کو نشہ آور دودھ پلا کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئی ۔

بابا غلام مصطفیٰ نے بتایا کہ بھلوال کی رہائشی خاتون نے 28 سالہ نجمہ سے اس کی شادی کروائی تھی ۔

دلہن نے پہلی ہی رات دودھ میں نشہ آور شے ملائی اور اسے بے ہوش کرکے گھر سے ساڑھے تین لا کھ روپے مالیت کے زیورات ، نقدی اور دیگر اشیا لے کر فرار ہو گئی ۔

غلام مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی کے زیورات لے کر فرار ہونے کے بعد اسے پتا چلا کہ نکاح خواں بھی جعلی تھا اور گواہ بھی جعل سازتھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *