Wed. Jun 19th, 2019

عمران خان نے وزیراعظم ہائوس کی رہائشگاہ چھوڑ دی

اسلام آباد : عمران خان نے وزیراعظم ہائوس کی رہائشگاہ چھوڑدی ہے ۔منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان پی ایم ہائوس سے بنی گالہ منتقل ہو گئے ہیں اور وہیں پر مستقل رہائش رکھیں گے جبکہ پی ایم سیکرٹریٹ میں وزارت عظمیٰ کے امور سرانجام دیئے جائیں گے ۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے منصب سنبھالنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ وزیراعظم ہاس میں رہائش اختیار نہیں کریں گے تاہم انہوں نے ملٹری اتاشی کی رہائشگاہ میں قیام کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔تاہم اب عمران خان وزیراعظم ہائوس چھوڑکر مستقل بنیادوں پر بنی گالہ میں منتقل ہو گئے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *