Wed. Jul 17th, 2019

پشاورمیں لشمینیابیماری کی وباء پھوٹ پڑی،ٹیلہ بندکاعلاقہ متاثر

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاورمیں جلد کی بیماری لشمینیا کی وباء پھوٹ پڑی جس سے ٹیلہ بندکاعلاقہ متاثر ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بیماری کےباعث ٹیلہ بندکے250افرادمتاثر ہوئے ہیں۔ علاقہ مکین کا کہنا ہےکہ ٹیلہ بندمیں یہ بیماری3مہینےسےپھیل رہی ہے ۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے بیماری بھورے رنگ کے مچھر سینڈی فلائی کی وجہ سےپھیل گئی ہے ۔ یہ مچھر افغانستان سے ٹریول کرکےاس صوبے میں پہنچا ہے۔عوام سے درخواست ہے کہ وہاردگرد کےماحول کوصاف رکھیں اور جہاں یہ مچھر نظر آئے۔اس پر کیڑے مار دوا سے حملہ کردیں۔ خیال رہے کہ رواں ماہ ضلع خیبر میں 9378 کیسز رپورٹہوئے مہمند میں 5373 باجوڑ میں 2802 شمالی وزیرستان میں 443 جنوبی وزیرستان میں 354 کرم میں 225 اور اوکرزئی میں163 افراد مچھر کاٹنے سے جلدی امراض میں مبتلا ہوگئے۔ اس طرح کے دیگر دس اضلاع میں کیسز کی خاص تعداد موجود ہے۔صرف کرک میں لشمینیا کے 1017 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔محکمہ صحت نے سات قبائلی اضلاع میں اسکی ٹریٹمنٹ کیلئے پندرہ سینٹرز بنائے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *