Mon. May 27th, 2019

ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں : پی ایم اے

کراچی : سندھ میں مہلک ٹائیفائیڈ کی وبا سے 2016 سے اب تک 8 ہزار کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں کراچی پہلے، حیدرآباد دوسرے اور سانگھڑ تیسرے نمبر پر ہے۔اس حوالے سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن(پی ایم اے)نے ٹائیفائیڈ سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر جاری کی ہیں۔شہریوں کو ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پانی کا ابال کر استعمال کریں اور بازار میں فروخت کی جانے والیبرف استعمال نہ کریں۔اس کے علاوہ پھل، سبزیاں اور برتنوں کو گرم پانی سے دھویا جائے،کھانے سےقبل صابن سے ہاتھ دھوئیں، باہر کے کھانے نہ کھائیں اور بیت الخلاء جانے کے بعد ہاتھ صابن سے دھوئیں۔اعلامیے میں شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ بیماری کی صورت میں مستند ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔واضح رہے ٹائیفائیڈ بخار کا بیکٹیریا کے ذریعے آلودہ پانی سے پھیلتا ہے، اس میں مریض کوتیز بخار، پیٹ میں درد، الٹی، سر درد ، کھانسی اور بھوک نہ لگنے کی شکایات ہوتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *