Fri. Aug 23rd, 2019

بھارتی حکومت اور میڈیا کی جنونیت کشمیریوں اور بھارت میں موجود پاکستانیوں کی زندگی کیلئے خطرہ ہے : ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد : دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی حکومت اور میڈیا کی جنونیت کو کشمیریوں اور بھارت میں موجود پاکستانیوں کی زندگی کیلئے خطرہ قرار دیدیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی جیل میں قید پاکستانی شہری کے قتل پر ٹوئٹر پر بیان جاری کیا۔ترجمان دفترِ خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے واقعہ کو مد نظر رکھتے ہوئے لکھا کہ ’بھارت کی جیل میں پاکستانی قیدی کا قتل بھارتیحکومت اور مقامی میڈیا کی پیدا کی گئی جنونیت کے درمیان ہوا۔ڈاکٹر فیصل نے اپنی ٹوئٹ میں بھارتی حکومت اور میڈیا کے اسرویے کو مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں اور بھارت میں موجود پاکستانیوں کی زندگی اور تحفظ کیلئے خطرہ قرار دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ بھارت میں قید ایک پاکستانی کو جیل میں پتھر مار کر قتل کردیا گیا، شاکر اللہ پر اس کی بیرک میں موجود دیگر قیدیوں نے پتھروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *