Wed. Jun 19th, 2019

ہرسطح پرریلوے میں بہتری لانے کا ارادہ رکھتے ہیں : شیخ رشید

لاہور :  وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے افسران سے کہا ہے کہ ٹرین آپریشن بہترکرنے کے حوالے سے جذبہ پیدا کریں۔لاہور میں وزیرریلوے شیخ رشید احمد کی زیرصدارت ریلوے افسران کا اجلاس ہوا۔شیخ رشید احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نوجوان افسران کھل کرمسائل کی نشاندہی کریں۔ٹرین آپریشن بہترکرنے کے حوالے سے جذبہ پیدا کریں۔وفاقی وزیر ریلویز نے کہا کہ ٹیم ورک بہترہوگا توسروس فراہمی میں واضح فرق آئے گا، آپ کے ساتھ بیٹھوں گا، ریلوے مسافروں کی بہتری کے لیے آئیڈیازدیں۔شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ ہم ہرسطح پرریلوے میں بہتری لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *