Mon. Jun 17th, 2019

پشتو ڈراموں کی معروف اداکارہ کا مردان میں قتل

پشاور: جہاں اس وقت دنیا بھر میں اداکارائیں اور خواتین اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی اور جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے واقعات کو سامنے لا رہی ہیں وہیں مردان کے علاقے چورہ میں ایک ماڈل و اداکارہ کو بیہمانہ طریقے سے قتل کردیا گیا۔

ضلع مردان کے پولیس افسر سجاد خان نے اداکارہ کی شناخت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پشتو ڈراموں کی معروف اداکارہ لبنیٰ عرف گلالئی ہے جو اپنی بہن کے ساتھ پشاور کے گل آباد قاضی ٹاؤن میں مقیم تھی۔

پولیس افسر کے مطابق مقتولہ کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا جس کی لاش مردان کے علاقے چورہ کے کھیتوں سے ملی۔

مقتولہ کی بہن نے اس کے قتل کا الزام نواب، فضل ملک اور شاہ حسین نامی افراد پر لگایا، کیوں کہ وہ آخری مرتبہ ان تینوں کے ساتھ گاڑی میں مردان روانہ ہوئی تھی۔

ڈی پی او سجاد خان کا کہنا تھا کہ تینوں مبینہ ملزمان میں سے دو شاہ حسین اور فضل ملک کو گرفتار کیا جاچکا ہےجبکہ گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے البتہ نواب کی تلاش جاری ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا کہ مقتولہ کی شادی محمد عمران نامی شخص کے ساتھ ہوئی تھی اور ان دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔

تاہم شوہر سے ناراضگی کے باعث گلالئی اپنی بہن سبرینا کے ساتھ پشاور میں مقیم تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *