Wed. Jun 19th, 2019

منگنی ٹوٹنے کے 2 دن بعد لیڈی گاگا نے نیا ساتھی تلاش کرلیا

امریکی پاپ گلوکارہ و اداکارہ 32 سالہ لیڈی گاگا یوں تو ہر وقت خبروں میں رہتی ہیں، تاہم ان دنوں وہ اپنے تعلقات اور محبت کے حوالے سے خبروں میں ہیں۔

لیڈی گاگا کے ترجمان نے 2 دن قبل ہی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ گلوکارہ نے اپنی منگنی 90 دن کے بعد ہی ختم کرلی۔

لیڈی گاگا نے گزشتہ برس 19 اکتوبر 2018 کو خود سے 17 سال بڑے اور ٹیلنٹ ایجنٹ 49 سالہ کرسٹیئن کرنیو سے خاموشی سے منگنی کی تھی۔

اگرچہ ان دونوں کی مگنی کی خبریں بھی کئی ماہ سے گردش میں تھیں، تاہم اکتوبر میں گلوکارہ نے پہلی بار خود اعتراف کیا کہ انہوں نے کرسٹیئن کرنیو سے منگنی کرلی۔

ٹیلنٹ ایجنٹ سے منگنی کے چند ہفتوں بعد ہی دونوں کے درمیان سرد اختلافات کی خبریں سامنے آئیں اور اداکارہ کو متعدد تقریبات میں تنہا دیکھا گیا۔

لیڈی گاگا کو تقریبات میں تنہا دیکھے جانے اور ان کی انگلیوں میں منگنی کی انگوٹھی نہ ہونے کی وجہ سے امریکی و برطانوی میڈیا میں ان کی منگنی ٹوٹنے کی خبریں سامنے آئیں۔

لیڈی گاگا اور کرسٹیئن کرینو کی منگنی ختم ہونے کی تصدیق 2 دن قبل ہی ہوئی تھی—فوٹو: کوپٹلین بوٹ
لیڈی گاگا اور کرسٹیئن کرینو کی منگنی ختم ہونے کی تصدیق 2 دن قبل ہی ہوئی تھی—فوٹو: کوپٹلین بوٹ

خبریں وائرل ہونے کے بعد رواں ماہ 20 فروری کو لیڈی گاگا کے ترجمان نے گلوکارہ کی منگنی ختم ہونے کی تصدیق کی تھی۔

تاہم منگنی ٹوٹنے کے محض 2 دن بعد ہی یہ خبر سامنے آئی ہے کہ لیڈی گاگا نے ساتھی اداکار بریڈلی کوپر سے تعلقات استوار کرلیے۔

بریڈلی کوپر اور لیڈی گاگا حال ہی میں ریلیز ہونے والی ایوارڈ یافتہ میوزیکل رومانٹک فلم ’اے اسٹا از بارن‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

ان کی فلم آسکر ایوارڈز کے لیے بھی نامزد ہوئی ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ لیڈی گاگا آسکر جیت سکتی ہیں۔

اس فلم نے جہاں لوگوں کے دل جیتے وہیں اسے ایوارڈز بھی دیے گئے اور خود لیڈی گاگا نے اسی فلم میں گائے گئے گانے پر ایمی ایوارڈز بھی جیتا تھا۔

فلم میں دونوں کی جوڑی کو بھی بہت سراہا گیا اور انہیں کئی تقریبات میں ایک ساتھ بھی دیکھا گیا۔

لیڈی گاگا کی منگنی ختم ہونے اور انہیں بریڈلی کوپر کے ساتھ رومانوی انداز میں ملتے جلتے دیکھنے کے بعد ان دونوں کے درمیان تعلقات کی چہ مگوئیاں ہونے لگی ہیں۔

گلوکارہ نے پہلی منگنی 2016 میں ختم کی تھی—فوٹو: این وائے ڈیلی نیوز
گلوکارہ نے پہلی منگنی 2016 میں ختم کی تھی—فوٹو: این وائے ڈیلی نیوز

ہولی وڈ لائف کے مطابق لیڈی گاگا کی منگنی ٹوٹنے کے بعد مداحوں نے انہیں اور بریڈلی کوپر کو مشورہ دیا کہ وہ شادی کرلیں۔

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر دونوں کے مداحوں نے ان کی رومانوی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں بہتری جوڑی قرار دیا اور کہا کہ ان کی کیمسٹری ملتی ہے۔

اگرچہ دونوں مداحوں کی فرمائش پر کوئی جواب نہیں دیا، تاہم رپورٹس کے مطابق دونوں کے درمیان چند ماہ سے اچھے تعلقات ہیں اور ممکنہ طور پر دونوں جلد اپنے رشتے سے متعلق کوئی اعلان کریں گے۔

گلوکارہ اپنے گانوں پر کئی ایوارڈز جیت چکی ہیں—فوٹو: دی انڈیپینڈنٹ
گلوکارہ اپنے گانوں پر کئی ایوارڈز جیت چکی ہیں—فوٹو: دی انڈیپینڈنٹ

دلچسپ بات یہ ہے کہ بریڈلی کوپر کے بھی روسی سپر ماڈل 33 سالہ ایرینا شایک سے تعلقات ہیں، تاہم ان کے درمیان بھی اختلافات کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بریڈلی کوپر اور ایرینا شایک کے درمیان اختلافات لیڈی گاگا کی وجہ سے ہوئے، تاہم ان دونوں کے درمیان اختلافات کی تصدیق بھی نہیں ہوسکی۔

بریڈلی کوپر اور ایرینا شایک کو ایک بچہ بھی ہے اور دونوں جلد شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں، تاہم اب ان کی شادی میں مشکل میں پڑتی دکھائی دے رہی ہے۔

فلم میں ایک ساتھ کام کرنے کے بعد لیڈی گاگا اور بریڈلی کوپر کو ایک ساتھ دیکھا جا رہا ہے—فوٹو: فلی وائس
فلم میں ایک ساتھ کام کرنے کے بعد لیڈی گاگا اور بریڈلی کوپر کو ایک ساتھ دیکھا جا رہا ہے—فوٹو: فلی وائس

بریڈلی کوپر بھی لیڈی گاگا سے عمر میں 11 سال بڑے ہیں۔

اگر لیڈی گاگا اداکار بریڈلی کوپر سے تعلقات کو رشتے میں بدلتی ہیں تو یہ ان کی تیسری منگنی ہوگی۔

حال ہی میں ختم ہونے والی منگنی سے قبل بھی لیڈی گاگا کی ایک منگنی 2016 میں ختم ہوئی تھی۔

لیڈی گاگا نے پہلی منگنی اداکار و گلوکار 37 سالہ ٹیلر کنی کے ساتھ کی تھی۔

ن دونوں کے درمیان 2011 میں تعلقات استوار ہوئے اور دونوں فروری 2015 میں منگنی بھی کرلی تھی اور جلد شادی کا اردہ بھی کیا تھا۔

تاہم دونوں نے جولائی 2016 میں منگنی ختم کردی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *