Wed. Jun 19th, 2019

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور بھارتی مظالم پر وزارت خارجہ میں اہم اجلاس

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سابق سیکرٹریز خارجہ اور سفارتکاروں سے مشاورت کی جارہی ہے جن کے تجربات سے فائدہ اٹھا کر جامع اور مربوط لائحہ عمل تیار کریں گے۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا ہے کہ سابق خارجہ سیکرٹریز کے ساتھ خارجہ پالیسی امور پر مشاورت سود مند رہی ہے۔ 

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے جہاں حریت قیادت کے خلاف کریک ڈاؤن اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے وہی 10 ہزار اضافی بھارتی فوجی تعینات کردیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *