Wed. Jul 17th, 2019

بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کیلئے بری خبر ، سلمان خان کی کانگریس میں شمولیت کی اطلاعات

ممبئی(این این آئی) بھارتی الیکشن سے پہلے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کیلئے ایک اور بری خبر ہے اور وہ یہ کہ بالی وڈ کے ہیرو سلمان خان کی کانگریس میں شمولیت کی اطلاعات آنی شروع ہوگئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھوپال میں مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے کچھ ایسے ہی اشارے دیے ہیں ہیںلیکن صاف صاف کچھ نہیں کہا۔ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان اپریل میں 18 دن تک مدھیہ پردیش میں رہیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان الیکشن لڑ بھی سکتے ہیں یا پھر کانگریس کیلئے مہم بھی چلا سکتےہیں۔دوسری جانب یہ خبریں بھی سامنے آرہی ہیں کہ سلمان خان سیاست میں حصہ لینے نہیں بلکہ مدھیہ پردیش میں سیاحت اور ثقافتی ورثے کے فروغ کیلئے ریاست میں قیام کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *