Fri. Aug 23rd, 2019

ایتھوپین ایئرلائنز کا طیارہ نیروبی میں گر کر تباہ، 157 افراد سوار تھے

ایتھوپین ایئر لائنز کا مسافر طیارہ عدیس بابا سے کینیا کے دارالحکومت نیروبی جاتے ہوئے حادثے کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایتھوپیا کے وزیراعظم ابے احمد کے دفتر سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘ایتھوپیا کے عوام اور حکومت کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس، ایتھوپین ایئر لائنز کے بوئنگ 737 طیارے کے گر کر تباہ ہونے کے واقعہ پر اس میں سوار افراد کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں’۔

ایئرلائنز کے ترجمان نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ طیارے میں 149 مسافر اور عملے کے 8 افراد سوار تھے۔

ترجمان نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر بتایا کہ ‘حادثہ صبح 8 بجکر 44 منٹ پر پیش آیا’۔

خیال رہے کہ حادثے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *