Mon. Jun 17th, 2019

پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں پہلا لیور ٹرانسپلانٹ کا کامیاب آپریشن

لاہور: پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں پہلا لیور ٹرانسپلانٹ کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔

سرجن ڈاکٹر فیصل سعود ڈار کی سربراہی میں 3 رکنی ٹیم نے رحیم یار خان کے 31 سالہ ندیم کا جگر ٹرانسپلانٹ کیا اور آپریشن ساڑھے 12 گھنٹے تک جاری رہا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق شہری ندیم کو اس کی اہلیہ کی بھانجی نے جگر دیا ہے جو موبائیل ٹھیک کرنے کا کام کرتا ہے۔

سرجن ڈاکٹر فیصل سعود ڈار کی سربراہی میں 3 رکنی ٹیم نے آپریشن کیا۔ فوٹو: جیو نیوز اسکرین گریب

ندیم کا بالکل مفت آپریشن کی گیا، وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کامیاب سرجری پر کہا کہ کامیاب آپریشن جگر کے مرض میں مبتلا مریضوں کے لئے بہت بڑی خوشخبری ہے۔

وزیر صحت پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ جگر کے مریضوں کو لاکھوں روپے خرچ کر کے علاج کے لیے بیرون ملک نہیں جانا پڑے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *