Mon. Jun 17th, 2019

کراچی: سی ویو پر میاں بیوی کو ہراساں کرنیوالے پولیس اہلکار گرفتار منسوخ کریں

کراچی: ساحل سمندر پر میاں بیوی کو ہراساں کرنے والے پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔

کراچی پولیس کے اہلکاروں نے ایڈیشنل آئی جی کے احکامات کی دھجیاں اڑادیں اور سی ویو کے ساحل پر شہریوں کو ہراساں کرنے سے باز نہ آئے۔

سی ویو پر میاں بیوی کو ہراساں کرنے والے پولیس اہلکار: ویڈیو اسکرین گریب

ضلع جنوبی کے پولیس اہلکاروں نے سی ویو پر میاں بیوی کو ہراساں کرنے کی کوشش کی جس پر شہری کی جانب سے ویڈیو بنانے پر پولیس اہلکاروں نے میاں بیوی پر تشدد کیا۔

ویڈیو میں پولیس اہلکاروں کو نہ صرف دونوں پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے بلکہ شہریوں کی جانب سے میاں بیوی بتائے جانے پر بھی پولیس اہلکار خاتون سے دست اندازی کرتے رہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ نے بتایا کہ واقعے میں ملوث چاروں پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا اور انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ چاروں کو نوکری سے برطرف کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق اہلکاروں میں اے ایس آئی ذوالفقار، اہلکار احمد خان، قربان اور زاہد شامل ہیں جنہیں کوارٹر گارڈ کردیا گیا ہے، تشدد کرنے والے 2 اہلکاروں کو برطرف کرنے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ دیگر دو اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ایس ایس پی ساوتھ چاروں اہلکاورں کا بیان لے کر مزید کارروائی کا فیصلہ کریں گے۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *