Tue. Aug 20th, 2019

پی ایس ایل پلے آف مرحلے کا آغاز، گلیڈی ایٹرز اور زلمی کا ٹاکرا آج ہوگا

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 4 کے پلے آف مرحلے کا آغاز آج سے ہوگا، ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے آج مدمقابل ہوں گی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آج شام 7 بجے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کوالیفائر کا زبردست ٹاکرا ہوگا۔

ایونٹ میں دونوں ٹیمیں اب تک 7،7 میچز جیت چکی ہیں اور دونوں کے پاس 14 پوائنٹس ہیں جب کہ اسکور بورڈ پر پشاور زلمی سرفہرست ہے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا دوسرا نمبر ہے۔

 آج کامیاب ہونے والی ٹیم براہراست فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے گی جب کہ شکست کا سامنا کرنے والی ٹیم کے پاس ایونٹ میں رہنے کے لیے ایک اور موقع ہوگا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی میں سے جو بھی ٹیم آج شکست کا شکار ہوگی وہ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ کی فاتح ٹیم سے ٹکرائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *